6 جون 2015 - 13:43
یمن پرسعودی فضائیہ کے حملوں میں 20 عام شہری شہید

سعودی فضائیہ کی تازہ جارحیت میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں اب تک بیس سے زائد عام شہری شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی جنگی طیاروں نے عدن، خور مکسرر، کریتر اور المعلا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکے صنعا کے علاقے جبل نہدین اور دار ریاسہ پر سعودی جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔
سعود عرب کے جنگی طیاروں نے جبل نقم کے علاقے پر بھی متعدد بار بمباری کی ہے جبکہ صوبہ لحج میں العند چھاونی اور اس کے اطراف کے علاقوں کو چار بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ کہا جارہا ہے سعودی جارحیت میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ تاحال ان حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد بے گناہ شہری مارے گئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169